Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب لاہور:2020 ،29 ارب روپے سے زائد ریکوری

قومی احتساب بیورو لاہور نے سال دو ہزار بیس میں کرپٹ عناصر سے 29...
شائع 01 جنوری 2021 09:49pm

قومی احتساب بیورو لاہور نے سال دو ہزار بیس میں کرپٹ عناصر سے 29 ارب روپے سے زائد ریکوری کرلی ہے۔ نیب لاہور نے 9 ہزار سے زائد شکایات پر عملدرآمد کیا ہے۔

احتساب بیور لاہور نے سال 2020 کی کارکردگی رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ ادارے نے کرپٹ عناصر سے پانچ ارب ساٹھ کروڑ روپے ڈائریکٹ اور تیئیس ارب بیالیس کروڑ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی ہے۔

ادارے کا دعوٰی ہے کہ گذشتہ سترہ سالوں کی نسبت موجودہ تین سالہ دور کی وصولیوں میں نو سو پینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال پانچ ہزار تیئیس شکایات وصول ہوئیں تاہم بیک لاگ عبور کرتے ہوئے نو ہزار سے زائد شکایات پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ اربوں روپے مالیت پر مشتمل 38 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال احتساب عدالت لاہور نے سو ریفرنسز پر فیصلے صادر کئے۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ تک آئینی و قانونی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

NAB Lahore