Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جنریٹر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،بارودی مواد کا انکشاف

کراچی میں جنریٹر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ دھماکہ...
شائع 01 جنوری 2021 07:33pm

کراچی میں جنریٹر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ دھماکہ بارودی مواد کا تھا۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کباڑ کے گودام میں ایک مزدور جنریٹر کے اسکریپ توڑ رہا تھا اچانک دھماکہ ہوا جس سے مزدور موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا تھا۔

پولیس حکام کاکہنا ہےکے جنریٹر کے ایک پائپ میں دھماکا خیز مواد کے ذرات ملے ہیں بم ڈسپوزل یونٹ کی جانب سے مکمل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی.

دھماکے میں جاں بحق مزدور کی شناخت 25 سالہ شفیع کے نام سے ہوئی لاش کو قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا.

Sher Shah

karachi blast