Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کین ولیمسن نے ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کے ہیرو نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے...
شائع 01 جنوری 2021 07:25pm

ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کے ہیرو نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ میں کیوی کپتان ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔

بھارتی کپتان کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے اسمتھ پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹاپ ٹین بولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

cricket