Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسرے ٹیسٹ کی تیاری، کرائسٹ چرچ میں قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے قومی...
شائع 01 جنوری 2021 06:53pm

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں 3 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، کپتان بابر اعظم نے بھی نیٹس پر بیٹنگ پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ہیگلے اوول میں ٹریننگ کی۔ تین گھنٹے کے سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

انگوٹھے کی انجری میں مبتلا کپتان بابر اعظم بھی فٹنس کے حصول کیلئے کوشاں دکھائی دیئے اور نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کی۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف سیریز کا اختتام فتح پر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں کیں اُنہیں دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اتوار سے ہیگلے اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

pak vs nz test series 2020

national team

Christchurch