Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہری کی عدم بازیابی پراعلیٰ حکام پر ایک کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے6سال پہلےاغوا ءہونے والے شہری غلام قادر...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 02:55pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے6سال پہلےاغوا ءہونے والے شہری غلام قادر کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ، دفاع اور پولیس حکام پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری غلام قادر کے کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ غلام قادر کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع ، ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او گولڑہ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ 30دن کے اندر شہری کو بازیاب کرائیں ورنہ ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

فیصلے میں ریاستی مشنری کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران آئین کے تحت شہری کے تحفظ میں ناکام رہے، شہری کی بازیابی کیلئے پولیس اور متعلقہ اداروں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کے بھائی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

یاد رہے کہ غلام قادر کو 28 اگست 2014 کے دن تھانہ گولڑہ کی حدود سے اغوا ءکیا گیا تھاجبکہ عدالت اس سے پہلے عمر عبداللہ اور سلیمان فاروقی کیس میں بھی سیکرٹری داخلہ و دفاع پر 20,20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے۔

IHC

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani

fine