Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

2020کوروناکےباعث مشکل سال تھا، بہتر طریقے سے وباء کا سامنا کیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020کورونا کے باعث مشکل...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 03:41pm

اسلام آباد:وزیرعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020کورونا کے باعث مشکل سال تھا، اللہ کے فضل سے بہتر طریقے سے وبا ءکا سامنا کیا،پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں،رواں سال دو منصوبے صحت انشورنس اورکوئی بھوکا نہ سوائے پروگرام شروع کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا نئے سال کے آغاز پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کورونا وائرس کے باعث 2020ایک مشکل سال تھاتاہم اللہ کے فضل سے مشکل وقت میں دیگرممالک سے سے بہتررہے ، عوام کی حفاظت کی بلکہ بھوک سے بھی بچایا ،پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ احساس پروگرام سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے توہیلتھ کارڈ اسکیم غریبوں کومناسب طبی سہولیات مہیا کرتی ہے ،سال نو پر دومنصوبے پورے کرنے کاعزم ہے ، پہلاعزم ،ہمارے تما م شہریوں کو طبی سہولیت میسر ہوں طبی سہولتوں کا آغاز کے پی میں ہوچکا ، جلد ہی پنجاب اور جی بی میں بھی طبی سہولت شروع ہوجائے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امید ہے دوسرے صوبےمیں بھی اس پروگرام پرکام کریں گے ،دوسرا عزم،احساس پروگرام کے تحت ’’کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ منصوبے کا آغاز کرنا ، دونوں منصوبے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے قریب کردیں گے۔

socialmedia

pm imran khan

coronavirus

اسلام آباد

ٹویٹر