Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امید کا...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 01:58pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی،منصوبوں کی طرف دھیان دینا ہوگا ،ان 6ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو2سالوں میں اختتام تک پہنچیں ۔

فوادچوہدری نے اپویشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امیدہے2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔

PDM

fawad chaudhry

Minister Science Technology