Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے،وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی اسکول ایسوسی ایشن...
شائع 01 جنوری 2021 12:09pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی اسکول ایسوسی ایشن کے وفد پرواضح کرتے ہوئے ان تحفظات سنے اور کہا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخرہوں گے، گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم ہوں گی ،تاہم حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی۔

حکومت اور نجی اسکول ایسوسی ایشن کے درمیان وزارت تعلیم میں مذاکرات ہوئے،وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شریک ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل کے وفد نے نجی تعلیمی ادارے کھلنے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کرتےہوئے تحفظات بھی بتائے اورکہاکہ حکومت مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نجی تعلیمی ادارے 11جنوری کوکھولنے کا مشترکہ فیصلہ ہے ۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاکہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخرہوں گے، گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم ہوں گی تاہم حتمی فیصلہ 4 جنوری کوبین الصوبائی وزرائے تعلیم اوراین سی اوسی اجلاس میں کیا جائے گا ، بچوں، اساتذہ اوردیگرعملے کی صحت کوبھی دیکھنا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ریلیف پیکج کی بھی نوید سنائی.

Shafqat Mahmood

اسلام آباد

federal education minister