Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )رواں مالی سال کی پہلی...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 01:13pm
کاروبار

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، 15ارب روپے کم ٹیکس وصول کرسکا، ٹیکس وصولی کا ہدف 22کھرب 10ارب روپے تھا،وصولی 21کھرب 95ارب روپے رہی۔

رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کو15ارب روپے شارٹ فال کا سامنا رہا، ایف بی آر نے جولائی سے دسمبر 2020کے دوران 21کھرب 95ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں20کھرب 94ارب روپے ٹیس جمع کیا گیا تھا۔

ماہانہ وصولی میں بھی 38ارب روپے کمی رہی،دسمبر میں 503ارب روپے ٹیکس جمع ہواتاہم دسمبر کے دوران 102ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی کی گئی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 31دسمبر کی شام تک 30ہزار سے زائد کارپوریٹ ریٹرن جمع کروائے گئےاور یہ تعداد50ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

اسلام آباد

FBR