Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور چین کا زراعت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پراتفاق

پاکستان اور چین نے زراعت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی،...
شائع 31 دسمبر 2020 10:28pm

پاکستان اور چین نے زراعت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے چینی وزیرخارجہ کو نئے سال کےلئے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئےتیزی سےبدلتےہوئےعالمی منظرنامےکے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون اور روابط میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نےکہا کہ یہ امر انتہائی باعث اطمینان ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کو مکمل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں مودی کی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں سے ایشیائی خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نےعالمی برادری سےبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کیجانب سےکشمیریوں کے استحصال اور انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان اور افغان قیادت کے مابین بات چیت میں امن کوششوں پر خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ریڈیو پاکستان

pak china relations

Information Minister

Indian occupied Kashmir

FM Qureshi

india china conflict

pak india relations