Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم ممکنہ اضافے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نےلوگوں کوزیادہ سےزیادہ سہولت فراہم...
شائع 31 دسمبر 2020 07:47pm

وزیراعظم عمران خان نےلوگوں کوزیادہ سےزیادہ سہولت فراہم کرنےکےتناظرمیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کےخلاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم ممکنہ اضافے کی منظوری دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے68پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے37پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

تاہم لوگوں وزیراعظم نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 31 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔

اسی طرح اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 92پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 87 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 39پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

petroleum crisis

diesel price

petrol price

OGRA

petrol price increase