'تعمیراتی شعبے سے ڈھائی لاکھ نوکریاں ملیں'
وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تعمیراتی شعبےمیں پنجاب میں ڈھائی لاکھ نوکریاں ملیں، منصوبوں سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا،
وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبےسےمتعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال تعمیراتی شعبے میں بہتری لائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبےمیں پنجاب میں ڈھائی لاکھ نوکریاں ملیں، منصوبوں سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا، پنجاب میں 163ارب روپےکےمنصوبے شروع ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہروں کے ماسٹرپلان بنائے جارہے ہیں، 186ارب روپے کے منصوبے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈ کیاجارہا ہے،کراچی،لاہور،اسلام آبادکالینڈریکارڈاگست تک ڈیجیٹل ہوجائےگا، کم لاگت گھروں کیلئےبینکس ہرممکن تعاون فراہم کرےگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے کےفکسڈٹیکس رجیم میں 31دسمبر2021تک توسیع کی جائیگی۔
Comments are closed on this story.