'حکومت مہنگی ترین بجلی بنارہی ہے'
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر خزانہ وسینٹر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگی ترین بجلی بنا رہی ہے، نیپرا کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، گرفتاریوں سے منگائی میں کیا کمی آجائیگی، پی ڈی ایم اتحاد کا مقصد عمران خان کو اقتدار سے باہرکرنا ہے اج بھی پاکستانی سیاست کا مہور نواز شریف ہیں ایم کیو ایم کراچی کی عوام سے مخلص ہیں تو استعفے دیکر باہر آئیں۔
مسلم لیگ ہاوس کارساز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیپرا کے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں دنیا میں سب سے مہنگی بجلی بنائی جارہی ہے پی ڈی ایم کی موومنٹ کی وجہ سے ہی گندم چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایل این جی دنیا بھر میں سب سے مہنگے داموں خریدے گا 5کی بجائے 11ڈالر کے حساب سے خرید رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھپلے کون کررہا ہے پٹرولیم منسٹری نے دو سالوں میں ایک انچ کی پائپ لائن نہیں بچھائی۔
سابق وزیر خزانہ خواجہ اصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے انکی گرفتاری سوچی سمجھی سازش ہے, ایم کیو ایم کراچی کی عوام سے مخلص ہے تو استعفے دے, بیانات سے کچھ نہیں ہوگا مزا تو تب آئے کہ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں۔
Comments are closed on this story.