Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2روز کے دوران موسم سرد رہنے کاامکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران ملک کے بیشتر...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020 01:52pm

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی علاقوں میں سخت سرد رہنے کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں پڑنے والی برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا، کئی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، اہل علاقہ کی مشکلات بڑھ گئیں، ایندھن کا حصول امتحان بن گیا، ملک کے دیگر علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑھ سکتی ہے، سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسکردو منفی11، کالام منفی 10، ہنزہ منفی8، کوئٹہ ،بگروٹ منفی7، گلگت منفی6، ژوب منفی5،دیر، مالم جبہ ، قلات اور راولاکوٹ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسلام آباد