Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ سمندری محاذ کے دفاع کیلئے پر عزم ہے،نیول چیف

کراچی : نیول چیف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی نے نیوی فلیٹ کی...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020 01:04pm

کراچی : نیول چیف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی نے نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پَریڈ 2020 کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سیکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور سمندری محاذ کے دفاع کیلئے پر عزم ہے۔

نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو بھی سراہا۔

ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا۔

Pakistan Navy

karachi