چینی ساختہ مسلح ڈرون ون لونگ 2 کی خصوصیات
چینی ساختہ مسلح ڈرون "ونگ لانگ 2" 11 میٹر لمبا ہے اور اس کی اونچائی 4.1 میٹر ہے۔ چوڑائی کے حساب سے ایک پر کے کونے سے دوسرے پر کے کونے تک اس کی لمبائی 20.5 میٹر ہے۔
ونگ لانگ 2 زیادہ سے زیادہ 4،200 کلوگرام وزن لیکر ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کیے ٹھہراؤ کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو زیادہ سے زیادہ 370 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
اس میں جدید ترین ائیر ٹو گراؤنڈ راڈار ، ایک GPS مواصلات کا نظام، ایک الیکٹرو آپٹیکل پوڈ جس میں ڈے لائٹ اور انفراریڈ کیمرا اور سینسر شامل ہیں، ساتھ ہی اس میں ایک سیٹلائٹ لنک بھی نصب ہے۔
ونگ لانگ II ڈرون ایف ٹی 10، ایف ٹی 9، ایف ٹی 7، جی بی 7 اور جی بی 4 بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بی آر ایم 1 ، اے کے ڈی 10، اور بی اے 7 میزائل فائر کرسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.