Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں سال نوپر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، ٹریفک پلان جاری

کراچی :کراچی میں سال نوپر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی،ٹریفک پولیس نے...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020 11:00am

کراچی :کراچی میں سال نوپر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی،ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اکتیس دسمبر اوریکم جنوری کی درمیانی شب سال نوپر شہری مختلف تفریحی مقامات کلفٹن، باغ ابن قاسم اور سی ویو کا رخ کریں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جارہا ہے، صرف سی ویو پر میک ڈونلڈ سے ولیج ریسٹورنٹ تک ٹریفک ون وے چلے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے ٹریفک قوانین کے مطابق مذکورہ مقام کا رخ کریں،ون وے ، تیز فتاری ، ٹریفک لین کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں تمام ہیوی ٹریفک جس میں واٹر ٹینکر ، ڈمپر ، ٹرالر، ٹرک شامل ہیں ان کو شام 6بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کےمطابق سال نو کے موقع پربغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنسر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں، غفلت اور لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام نے عوام الناس سے اپیل میں کہا زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں ۔

karachi