Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن سینیٹر فیصل جاوید کرتے ہیں، محمد آصف کا دعویٰ

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف...
شائع 31 دسمبر 2020 10:39am

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے، قومی کرکٹ ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈالاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں، مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جاتا رہا ہے اور پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

قومی کرکٹر نے کہا تھا کہ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے اور میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Senator Faisal Javed