Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابینہ کمیٹی نےانسدادکورونا ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے ...
شائع 31 دسمبر 2020 10:34am

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے انسداد کورونا ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا،ابتدائی طورپر12لاکھ ڈوزز خریدی جائیں گی۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے انسداد کورونا ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدی جائیں گی، ابتدائی طورپرکورونا ویکسین کی 12لاکھ ڈوزز خریدی جائیں گی۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ ویکسین2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکومفت مہیا کی جائیں گی ،پرائیویٹ سیکٹراگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظورشدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کرک میں ہندوسمادھی کوآگ لگانا اقلیتوں کیخلاف ذہن سازی کاشاخسانہ ہے،مسئلہ یہ ہے کہ دہشتگردی سے توفوج لڑسکتی ہے لیکن شدت پسندی سے لڑنا سول سوسائٹی کا کام ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے اسکولوں سے لے کر معاشرتی محفلوں تک شدت پسندی کیخلاف کچھ نہیں کیا جارہااور ہم اس دلدل میں مزید دھنستے جا رہے ہیں۔

china

fawad chaudhry

Minister Science Technology

coronavirus vaccine

اسلام آباد