حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کی خبریں بے بنیاد قرار
مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت پسند رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔
سید علی گیلانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی تردیدی پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'محترم گیلانی صاحب اللہ کے فضل وکرم اور انکے چاہنے والوں کی دعاؤں سے بخیروعافیت ہیں۔ سوشل میڈیا پر چل رہی انکی وفات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ یہ سب بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے جعلی مقابلوں میں ہمارے بچوں کی شہادتوں سے توجہ ہٹانے کی ایک مکروہ سازش ہے۔'
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خبریں چل رہی ہیں کہ حریت پسند رہنما سیّد علی گیلانی انتقال کر گئے جس کی تردید ان کے اہلخانہ نے کر دی ہے۔
سیّد علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نسیم گیلانی نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، میرے والد کی طبیعت ٹھیک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سیّد علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed on this story.