Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بغیر تیاری آنیوالے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں'

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں بغیر تیاری آنے والے عوام...
شائع 30 دسمبر 2020 10:40pm

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں بغیر تیاری آنے والے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز دونوں ناکامی کا سامنا کررہے ہیں۔

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کپتان پر وار کیے ہیں اور کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے۔ اب ریجیکٹڈ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرسی پر ڈمی ہے اور اب سلیکٹڈ اور سلیکٹرز ناکام ہوگئے ہیں جبکہ جعلی حکمران کو جانا ہوگا۔

مریم نواز نے مزید کہا جب نواز شریف آئے گا تو لگ پتہ جائے گا۔

مریم نواز نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کوسزا سنانے والے مرحوم جج ارشد ملک نے گھر آکر معافی مانگی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔

PML N

Maryam Nawz

vice president PML N

Arshad Malik

imran khan