Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم جنوری سے لاکھوں اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا

واٹس ایپ کو اگر پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کالز کی سب سے مقبول...
شائع 30 دسمبر 2020 09:09pm
سائنس

واٹس ایپ کو اگر پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کالز کی سب سے مقبول ایپ کہا جائے تو یہ بے جا نہ ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نئے سال 2021 کے آغاز سے لاکھوں اسمارٹ فونز پر یہ ایپ کام کرنا چھوڑ دے گی؟

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق یکم جنوری 2021 سے اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پرانے ورژن کے جتنے بھی اسمارٹ فونز ہیں، اُن پر واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گا۔

اس کے علاوہ آئی فون کے آپریشن سسٹم 9 سے پرانے ورژن پر بھی یہ ایپ یکم جنوری سے کام نہیں گی۔ تاہم جو اسمارٹ فون اینڈرائیڈ کے 4.0.3 اور اس سے نئے یا آئی فون میں آپریٹنگ سسٹم 9 سمیت نئے ورژن ہوں، ان میں واٹس ایپ بدستور چلے گا۔

درج ذیل فون پر واٹس ایپ بند ہوسکتا ہے:

ایپل آئی فون، ون سے فور تک کے ماڈل

سام سنگ گیلکسی ایس ٹو

ایچ ٹی سی ڈیزائر

ایل جی آپٹیمس بلیک

موٹرولا ڈروئڈ لیزر

2010 سے پہلے ریلیز ہونے والا کوئی بھی اینڈروئڈ فون

smartphones