Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور جبوتی کی دفاع کےشعبےمیں باہمی تعاون مستحکم کرنیکی خواہش

پاکستان اور جبوتی نے تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں باہمی...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 08:30pm

پاکستان اور جبوتی نے تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بدھ کو صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان کے دورے پر موجود جبوتی کے پارلیمانی وفد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوئی.

صدر نے کہا کہ پاکستان دونوں برادر ملکوں کے باہمی مفاد میں جبوتی کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ عمل تیز کرنے اور ایتھوپیا اور افریقا کے دیگر ممالک کو جبوتی کی بندرگاہ کے ذریعے بھیجی جانے والی پاکستانی مصنوعات کو کلیئر کرنے میں جبوتی کی حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔

صدر نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف جاری مظالم کو بھی اُجاگر کیا۔

جبوتی کی پارلیمنٹ کے صدر نے کہا کہ گوادر اور جبوتی کی بندرگاہوں سے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔

ریڈیو پاکستان

اسلام آباد

President Dr. Arif Alvi