Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے اور ٹوٹ پھوٹ اس کا مقدر ہے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ...
شائع 30 دسمبر 2020 07:56pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اتحاد غیر فطری ہے اور ٹوٹ پھوٹ اس کا مقدر ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف نقطہ نظر رکھنے والے لوگ این آر او اور اپنے مقدمات میں رعایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی چھتری تلے جمع ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان ڈیموکریٹک کے بیانیے سے الگ ہوچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نےسینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینےکافیصلہ کیا ہے.

انہوں نے کہاکہ اگر وہ اسمبلیوں سے استعفے دینے میں سنجیدہ ہوتے تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش نہ رکھتے۔

ریڈیو پاکستان

bilawal bhuto

PDM

foreign minister

NRO

Senate elections

FM Qureshi

CEC

PPP Chairman