Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے سب کے دل جیت لئے

ماؤنٹ منگنوئی: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے 11...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 07:28pm

ماؤنٹ منگنوئی: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے 11 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری داغ دی۔ وہ پاکستان کی جانب سے کیویز کیخلاف کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ تو نہ بچا سکے لیکن سب کے دل ضرور جیت لئے۔

فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کی چوتھی اننگز میں شاندار سنچری، سوشل میڈیا پر تعریفوں کی بھرمار ہوگئی اور فواد عالم کا نام سوشل ميڈيا پر ٹاپ ٹرينڈ ميں شامل ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فواد عالم کی تکنيک سادی ہے۔۔ ديکھو پہلے۔۔۔ کھيلو بعد ميں۔۔۔

enter image description here

کرکٹر ياسرعرفات اور ويمنز کرکٹر کائنات امتياز نے بھی فواد عالم کی خوب تعريف کی جبکہ قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء مير نے فائٹنگ اننگز قرار ديا۔

enter image description here

enter image description here

enter image description here

سابق کيوی کرکٹر گرانٹ ايليٹ بھی فواد کے گن گانے لگے۔

enter image description here

اس کے علاوہ آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا بھی میدان میں آئے، فواد کی 2009 اور 2020 میں سنچریوں کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ کبھی ہار نہ مانیں، صبر کرنے والوں کو پھل بھی اچھا ملتا ہے۔

enter image description here

enter image description here

کسی نے لکھا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے تو کسی نے فواد عالم کی شاندار اننگز کو ڈومیسٹک کرکٹ کا ثمر قرار دیا۔

pak vs nz

pak tour nz 2020

pak vs nz test series 2020

Fawad Alam

pakistan batsman