بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔...
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد3 فروری سے پہلے ہونا ضروری ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ مل سکا۔
تسلی بخش جواب نہ ملنے پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا اور پنجاب کو ویلج اورپنچائیت کونسل کے ناموں کی منظوری 10 جنوری تک کروانے کی ہدایت کی، بصورت دیگر الیکشن کمیشن پرانے ناموں پر حلقہ بندیوں کی اشاعت کردے گا۔
بلدیاتی الیکشن کی تاریخوں کے حوالے سے مشاورتی ا جلاس 6 جنوری کو طلب کیا گیا۔
Chief Election Commissioner
Sikandar Sultan Raja
local elections
مقبول ترین
Comments are closed on this story.