Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری، پی پی کا متحدہ پاکستان سے رابطہ

سندھ کے سیاسی ماحول میں تبدیلی ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی نے مردم...
شائع 30 دسمبر 2020 07:05pm

سندھ کے سیاسی ماحول میں تبدیلی ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی نے مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے،اور پی پی وفد کی بہادر آباد مرکز آمد ہوئی ہے۔

دونوں جماتوں نے مردم شماری میں درسگتی کیلئے پارلمانی پارٹیوں کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

کل بلاول بھٹو نے اعلان کیا، اور آج پیپلزپارٹی کا وفد سینٹر تاج حیدر کی قیادت میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز پہنچ گیا فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن نے وفد کا استقبال کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت میں شمولیت کیلئے تحریک انصاف سے معاہدے میں ایم کیو ایم کی پہلی شرط مردم شماری کی درستگی تھی۔

فیصل سبزواری نے درخواست کی کہ وزیر اعلی سندھ معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائیں جس پر سینٹر تاج حیدر نے کہا کہ دیگر صوبوں سے آنے والوں کو یہاں شمار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہا ایم کیو ایم سے میڈیکل کالجز کے داخلوں میں طلبہ سے ہونے والی زیادتی پر بھی بات ہوئے ہے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بھی عوامی معاملات پر رابطے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

bilawal bhuto

karachi

PPP

PPP Chairman

census

MQM

Faisal Sabzwari