Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پراپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر پر اجلاس

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کیخلاف بھارتی...
شائع 30 دسمبر 2020 07:00pm

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کیخلاف بھارتی پراپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کررہا ہے، اس پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیرِاعظم کی زیرصدارت ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سےاجلاس ہوا ہے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میٖڈیا کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کررہا ہے،

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے، اس حوالے سے عوام میں شعوراجاگر کرنےکیلئے امید ہے پاکستانی میڈیا بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

indian propaganda

pm imran khan

pakistan india relations

Indian occupied Kashmir

pak india conflict