Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی ارکان اسمبلی مرتضیٰ جاوید اور سجاد اعوان کا استعفوں سے انکار

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد...
شائع 30 دسمبر 2020 06:58pm

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے اپنے استعفے جعلی قرار دیکر تصدیق سے انکار کردیا ۔ اسپیکر اسد قیصر نے استعفوں کے آڈٹ کرانے کا عندیہ دیدیا۔

مسلم لیگ نون کے شیر اسپیکر کے سامنے ڈھیرہوگئے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفوں کی تصدیق کرنے سے صاف انکار کردیا۔

دونوں ایم این اے سیکریٹری قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوئے ۔ مؤقف اپنایا ہم نے استعفے قیادت کو بھیجے تھے ۔ استعفے یہاں تک کیسے پہنچے پتا نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے لیگی اراکین کے استعفوں کا آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا۔

اس سے قبل مریم نواز نے اراکین کو حکم دیا تھا کہ اسپیکر کے بلانے پر جاکر پہاڑ کی طرح ڈٹ کر استعفوں کی تصدیق کرنا۔

PML N

Maryam Nawaz

resignations

Asad Qaiser

National Assembly