Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی تجویز پرغور

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا کرنے کی اوگرا کی تجویز...
شائع 30 دسمبر 2020 06:56pm

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا کرنے کی اوگرا کی تجویز پرغور شروع کردیا ۔

یکم جنوری سے پیٹرول دو روپے چھیانوے پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بارہ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے ۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے فی لیٹر پیٹرول دو روپے چھیانوے پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بارہ پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی ۔ نئی طے شدہ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا ۔

petroleum crisis

diesel price

petrol price

OGRA

petrol price increase