Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنچری کے بعد منفرد اسٹائل میں جشن، سوشل میڈیا پرخوب چرچے

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا...
شائع 30 دسمبر 2020 06:44pm

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ تو دلچسپ مقابلے کے بعد 101 رنز سے میزبان ٹیم نے اپنے نام کرلیا مگر کیوی بولرز کے خلاف چوتھی اننگز میں زبردست مزاحمت دکھاتے ہوئے سنچری بنانے والے فواد عالم کا منفرد اسٹائل میں جشن منانا سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔

اس منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق فواد عالم کا کہنا ہے کہ میرا جشن منانے کا انداز "ارطغرل غازی" ڈرامے کا ایک سین ہے، پریکٹس میچ میں (اجّو بھائی) اظہر علی نے کہا تھا کہ سینچری بناؤ گے تو ایسے جشن منانا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش تھی ہم وکٹ پر کھڑے رہیں، ہم نے کوشش کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔ ان کا مزید کیا کہنا ہے، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

enter image description here

pak vs nz

pak vs nz test series 2020

Fawad Alam

pakistan batsman