Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنےوالےمیزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد:پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 04:08pm

اسلام آباد:پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا،فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیااورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Pakistan Navy

اسلام آباد