Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے بجلی 1روپے6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:عوام کو بجلی کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی1 روپے6 پیسے فی...
شائع 30 دسمبر 2020 01:36pm
کاروبار

اسلام آباد:عوام کو بجلی کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی1 روپے6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ،صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ ایل این جی کی کمی سے پلانٹس فرنس آئل پر چلائے گئے جس پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اگر گیس کوٹہ نہیں مل رہا تو اس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے، 19 ارب کا فرنس آئل جلادیا گیا اگر اس میں سے 1 ارب سسٹم بہتری کیلئے لگ جاتے تو زیادہ بہترہوتا۔

نیپرا نے سماعت مکمل ہونے پر اکتوبراورنومبر 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی29پیسے فی یونٹ جب کہ نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

nepra

اسلام آباد

electricity