Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جےایف17ڈبل سیٹ طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت ،بلاک 3کی تیاری شروع

اسلام آباد:پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، بھارت کے...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 01:33pm

اسلام آباد:پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر بلاک 3کی تیاری شروع کر دی گئی، جے ایف 17کے ڈبل سیٹ طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت ہوگئی۔

ملکی فضائی دفاع میں بڑی پیشرفت ہوئی ہےکہ پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع کردی گئی اورجے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے بھی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہو گئے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ آپریشنل ہوگا اور بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر ہوگا۔

جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی بیڑے میں شمولیت اور جے ایف 17 بلاک تھری مینوفیکچرنگ کے آغاز کی تقریب ہوئی۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج جے ایف 17 بلاک بی کے ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے، آج ہی کے روز جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے خطاب میں مبارک باد دیتے کہا کہ پاک فضائیہ بلاک تھری بہت اہم منصوبہ ہے، دفاعی پیداوار میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے بھی آج پاک فضائیہ کے حوالے کئے گئے جو تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے، ڈبل سیٹ جے ایف 17 کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے بھی ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

قلیل دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان کا کامرہ کمپلیکس نومبر 2009 کے بعد سے اب تک 100 سے زائد ملکی ساختہ جے ایف17 بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے بنا کر پاک فضائیہ کے حوالے کر چکا ہے۔

PakistanAirForce

اسلام آباد