Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں گزشتہ ایک روز میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.92فیصد ریکارڈ

اسلام آباد:ملکی سطح پر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج کمی ...
شائع 30 دسمبر 2020 10:30am

اسلام آباد:ملکی سطح پر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج کمی آنے لگی، گزشتہ ایک روز میں 5.92 فیصد شرح رہی، کراچی ،حیدر آباد اور سوات میں کیسز زیادہ آئے، ملک میں شرح اموات 2.1 یکارڈ کی گئی۔۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح5.92 فیصد رپورٹ ہوئی ، کراچی 13.84 فیصد مثبت کیسز کے تناسب کےساتھ سب سے آگے ،اس کے علاوہ حیدرآباد 8.79 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے اورسوات 7.89 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پشاورمیں 7.21 فیصد ،لاہور میں 6.12 فیصد ،اسلام آبادمیں 3.98فیصد ،آزاد جموں کشمیرمیں 2.14 فیصد،بلوچستان 4.95فیصد اور گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 0.62فیصدریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 ،خیبرپختونخوامیں 5.87 ،پنجاب میں 4.44 فیصد اور بلوچستان میں یہ شرح 4.95فیصد رہی۔

دوسری جانب ملک بھرمیں 2 ہزار219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملتان میں اس وقت 44فیصد جبکہ اسلام آباد میں 41 فیصد مریض ونیٹی لیٹرپر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

karachi

اسلام آباد

Positive Cases