Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کےلئے استعفے ہمارا ایٹم بم ہیں'

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ارکان اسمبلی کے استعفی...
شائع 30 دسمبر 2020 01:09am

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ارکان اسمبلی کے استعفی دینے کافیصلہ کرلیا۔بلاول بھٹو کاکہناہے سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کےلئے استعفے ہماراایٹم بم ہیں۔31جنوری تک حکومت کوگھربھیجنے کی مہلت دی ہے۔ناہل حکومت کی وجہ سے غربت اورمہنگائی کی شرح بڑھی ہے۔

چئیرمین بلاول بھٹونے پریس کانفرنس میں حکومت کوخوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سی ای سی کےطویل اجلاس کےبعدپریس کانفرنس کرتےہوئے بلاول بھٹوکاکہناتھا حکومت کوگھربھیجنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے استعفی جمع کرلیےہیں۔اس نااہل حکومت کی وجہ سے عوام پرغربت اب ناقابل برداہشت ہے۔31 جنوری تک سلیکٹڈ حکوم کوگھربھیجنے کی مہلت دی ہے۔

بلاول بھٹومزید بولے کرپٹ حکومت کوعدالت میں،سینٹ میں اورسڑکوں پرچیلنج کرناہے۔ 2018میں جودھاندلی ہوئی وہ دوبارہ نہیں ہونے دینگے۔اگر اسٹیبلیشمنٹ ایک دن بھی مداخلت نہ کرے توحکومت نہیں چل سکتی۔

بلاول بھٹوکاکہناتھا حکومت کی وجہ سے پریشان ہرطبقے سے رابطہ کرینگے،کشمیرعوام کے ساتھ زیادتی،سندھ اور بلوچستان کے جزائرپرقبضے کی مذمت کرتے ہیں۔پی ڈی ایم میں اگرمل کرمقابلہ کرینگے توکامیاب ہونگے۔

انہوں کہاپیپلزپارٹی لیگی رہنماخواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت بھی کرتی ہے۔

bilawal bhuto

PDM

CEC