Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس یکم جنوری کو طلب

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کو لاہور میں بیٹھک لگائے گا...
شائع 29 دسمبر 2020 11:22pm

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کو لاہور میں بیٹھک لگائے گا ۔

اتحادیوں نے حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلیے تجاویز تیار کرنا شروع کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے اور اسلام آباد میں طویل دھرنا نہ دینے کی تجویز دے گی۔

مسلم لیگ ن بھی پیپلز پارٹی کی ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی تجویز کی حمایت کرے گی ۔

دوسری جانب جے یو آئی، اے این پی، پختنخواہ عوامی ملی پارٹی، آفتاب شیر پاؤ، اختر مینگل اور انس نورانی سینیٹ اور ضنمی الیکشن میں حصہ لینے کے مخالف ہیں ۔

اجلاس سے قبل جے یو آئی کے تمام ایم پی ایز نے استعفے پارٹی کو جمع کرادیے۔

PDM

opposition party

resignations