Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کی لہر میں شدت

پاکستان میں کورونا سے مزید تریسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے،ایک ہزار...
شائع 29 دسمبر 2020 11:09pm

پاکستان میں کورونا سے مزید تریسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے،ایک ہزار سات سو چھیہتر نئے کیسز بھی سامنے آگئے، اموات کی مجموعی تعداد نو ہزار نو سو بانوے تک جاپہنچی۔

کورونا ملک میں خطرے کی علامت بنتا جارہا ہے،کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنے والے بارہ میں سے چھ افراد میں کورونا کی تصدیق کردی ہے،طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی نئی قسم انتہائی مہلک ثابت ہوسکتی ہے،لوگ ہر صورت احتیاط کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم انتہائی مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

coronavirus cases

coronavirus pandemic

coronavirus sops

coronavirus update

coronavirus pakistan