Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پی پی کا فیصلہ غیر متوقع نہیں' فیصلہ آپ کا میں بات چیت

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا آج کا فیصلہ...
شائع 29 دسمبر 2020 09:55pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا آج کا فیصلہ غیرمتوقع نہیں تھا، سسٹم میں رہ کرہی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے پروگرام فیصلہ آپکا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سسٹم سےنکلنےکےبعداہمیت ختم ہوجاتی ہے، پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہوگئی ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ کےلوگ بھی استعفےنہیں دینگے، مریم نوازکواگلاانکاراپنی جماعت کےاندرسےسنناپڑےگا، وفاقی جماعت پیپلزپارٹی سندھ تک محدودہوگئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بڑی جماعت کو صوبےتک محدودکرناناکامی ہے، فضل الرحمان کی وجہ سےجمعیت علماء اسلام بحال ہوگئی۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ ختم ہوگئی ہے، مولاناشیرانی نے جمعیت علماء اسلام کوبحال کردیاہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےاستعفےمنظورکرنےکی ہدایت نہیں کی، استعفےمنظورکرنایانہ کرنااسپیکرکااختیار ہے، حکومت کا سینیٹ الیکشن سےمتعلق عدالت جانااچھااقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ انتخابات شفاف بناناچاہتی ہے،بیلٹ اوپن ہوگی تو سب کوپتاہوگاکس نےکس کوووٹ دیا، سینیٹ الیکشن ایساہوناچاہئےکہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےایک کروڑ72لاکھ ووٹ لئے ہیں، پی ٹی آئی میں مختلف سوچ رکھنےوالےافراد موجودہیں، ارٹی میں ہم اپنی رائے کھل کردیتےہیں۔

Faisla Aap Ka With Asma

fawad chaudhry

Minister Science Technology

Senate elections

faisla aap ka