Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آخری روز فواد عالم کے ساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا'

ماؤنٹ منگنوئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ...
شائع 29 دسمبر 2020 08:19pm

ماؤنٹ منگنوئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم کے ساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔

چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پچ پر پرانی گیند تھوڑا رک کر آرہی ہے، اب یہ ایشیائی پچز جیسی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے آخری روز یہاں اسپنرز کو مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 373 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 71 رنز بنالئے ہیں۔ قومی ٹیم کو میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے 302 مزید رنز جبکہ کیویز کو 7 مزید وکٹیں درکار ہیں۔

pak vs nz

former captain

pak vs nz tour 2020

pak vs nz test series 2020

azhar ali