Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت خصوصی افرادکےمعیارزندگی کوبلند کرنےکےلئےکوشاں ہے: صدر مملکت

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے خصوصی افراد کے...
شائع 29 دسمبر 2020 09:54pm

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے خصوصی افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کی ماہانہ مالی معاونت کررہی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

اس موقع پر آذربائیجان کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے ایک سو وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سال مارچ تک اسلام آباد کے تمام فٹ پاتھوں پر خصوصی افراد کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا کہ آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ریڈیو پاکستان

President Dr. Arif Alvi

Ehsas program

Azerbaijan