Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی پی صرف اپنوں کو نوازتی ہے'

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مردم...
شائع 29 دسمبر 2020 08:27pm

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر سب شور تو مچا رہے ہیں حل کوئی نہیں بتارہا پیپلزپارٹی والے صرف ان کو نوازتے ہیں جو ان کے حامی ہوں۔

حیدرآباد میں قاسم آباد بزنس فورم کے استقبالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کرکے رکھ دیا یے پیپلزپارٹی والے صرف انھیں نوازتے ہیں جو انکے حامی ہوں کورونا کے دوران تاجروں کے ساتھ ظلم کیا گیا کورونا کا مقابلہ ہم سب کو ملکر کرنا ہے تحریک انصاف نے کورونا کے دوران اربوں روپے مستحقین میں تقسیم کیے عمران خان کی پالیسی کی بدولت پاکستان میں کورونا کنٹرول میں ہے یونیورسٹی کے معاملے پر پروگریس رپورٹ لی جارہی ہے یونیورسٹی کی راہ میں سندھ حکومت رکاوٹ یے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے متعلق وفاق کیساتھ سندھ حکومت سے بھی سوال کیا جائے کراچی اور حیدرآباد میں تجاوزات اور قبضے کی ذمہ دار سندھ حکومت یے سندھ بلڈنگ کنٹرول پیٹ بھرو اتھارٹی یے جزائر پر ترقیاتی منصوبوں سے سندھ حکومت کو کمیشن نہیں ملےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہوتی تو مسائل کی بھرمار نہیں ہوتی سندھ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں گندگی غلاظت کے ڈھیر عوام کا مقدر بن چکے ہیں جب مردم شماری ہوئی تو تحریک انصاف کی حکومت نہیں تھی ممی پاپا والے بتائیں ہم کس طرح مردم شماری کو درست کریں۔

coronavirus

Opposition leader

Firdous Shamim Naqvi

PPP