Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی، شاہد آفریدی

اسلام آباد: سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے...
شائع 29 دسمبر 2020 06:45pm

اسلام آباد: سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہاء کردی ہے، نا انصافی پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیئے، وہ وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جہاں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی، چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک اور چیف ایگزیکٹیو کشمیر پریمیئر لیگ شہزاد اکبر شریک ہوئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آزاد کشمیر کرکٹ اکیڈمی بنے گی، یہاں کھیلوں اور صحت کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریمئیر لیگ کشمیر میں ہونی چاہیئے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

بوم بوم نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہاء کردی ہے، نا انصافی پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیئے، ایسا وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔ مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے۔

انہوں نے محمد عامر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے، عبدالرزاق اور شعیب اختر کے ساتھ جو سلوک ہوا وہی محمد عامر کے ساتھ ہورہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا کہ 5 جنوری کو میرپور، 6 جنوری کو باغ اور 7 جنوری کو مظفرآباد میں ٹرائلز ہوں گے۔

اسلام آباد

former crickter

Shahid Afridi

occupied Kashmir