Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی ایک بار پھر محمد عامر کے معاملے پر بول پڑے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ...
شائع 29 دسمبر 2020 06:29pm

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے، عبدالرزاق اور شعیب اختر کے ساتھ جو سلوک ہوا، وہی محمد عامر کے ساتھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہاء کردی ہے، نا انصافی پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیئے، وہ وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جہاں سابق کپتان ٹیم شاہد آفریدی، چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک اور چیف ایگزیکٹیو کشمیر پریمیئر لیگ شہزاد اکبر شریک ہوئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آزاد کشمیر کرکٹ اکیڈمی بنے گی، یہاں کھیلوں اور صحت کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریمئیر لیگ کشمیر میں ہونی چاہیئے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، نا انصافی پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیئے، ایسا وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

بام بام نے کہا کہ مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے۔ چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا کہ 5 جنوری کو میرپور، 6 جنوری کو باغ اور 7 جنوری کو مظفرآباد میں ٹرائلز ہوں گے۔

former crickter

Shahid Afridi

mohmmad amir

Kashmir Premier League

MoU