Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹربینک میں آج کے ڈالر کے ریٹ

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 29 دسمبر 2020 05:30pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں انتہائی معمولی اضافہ ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر محض ایک پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کے روز ڈالر ایک پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 39 پیسے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

enter image description here

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 550 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 1878 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

inter bank

price hike

american currency

us dollar

state bank pakistan