Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ: گیلانی اسٹیشن کے قریب تجوری ہائٹس کی تعمیر روکنے کا حکم

کراچی:سپریم کورٹ نے کراچی سرکلرریلوے ٹریک پر گیلانی اسٹیشن کے...
شائع 29 دسمبر 2020 02:30pm

کراچی:سپریم کورٹ نے کراچی سرکلرریلوے ٹریک پر گیلانی اسٹیشن کے قریب تجوری ہائٹس کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے زمین پر تجوری ہائٹس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے گیلانی اسٹیشن کے قریب تجوری ہائٹس کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا ۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو پروجیکٹ ٹیک اوور کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تاحکم ثانی کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔

ریلوے کے وزیرنے عدالت کوبتایا کے سی آر کی زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، سندھ ہائیکورٹ ناظر کی رپورٹ موجود ہے زمین پر قبضہ ہوا ہے۔

تجوری ہائٹس کے وکیل نے عدالت کوبتایا ہم اس رپورٹ پر اعتراض جمع کرا چکے ہیں ، جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئےآپ نے بلڈنگ بنادی اسٹئشن کہاں بنے گا ؟ ریلوے زمین پر کوئی تعمیرات برداشت نہیں کریں گے، بادی النظر میں کاغذات اور ریکارڈ میں غیر قانونی تعمیر کی گئی۔

دوران سماعت میاں رضا ربانی کی بار بار مداخلت پرچیف جسٹس برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ عدالت میں کھڑے ہیں یا پبلک پلیس پر ؟آپ وکیل ہیں کیا ہیں ؟ آپ کو معلوم نہیں عدالت میں کیسے بات کرتے ہیں ؟ ہمیں معلوم ہے یہ پیپرزکیسے بنتے ہیں مت دکھائیں،یہ سب جعلی کاغذات ہیں ہمیں معلوم ہے ، آپ باربار کیوں مداخلت کررہے ہیں کیا پارٹی سے وعدہ کرکے آئے ہیں ؟، جس پرمیاں رضا ربانی نے کہا آپ میرے خلاف توہین آمیز ریمارکس نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئےکہ آپ عدالتی کارروائی میں مداخلت کررہے ہیں۔

میاں رضا ربانی نے کہامیں عدالت کے استحقاق میں مداخلت نہیں کررہا یہ تاثر ملا ہے معذرت خواہ ہوں۔

بعدازا عدالت نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

karachi

karachi supremecourt registry

karachi circular railway