Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بارکونسل کا الیکشن رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بارکونسل کا الیکشن رکوانے کی...
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2020 11:37am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بارکونسل کا الیکشن رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر 2 صفحات پرمشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا ۔

جس میں کہا گیا کہ پنجاب بار کونسل کی ممبر بشری قمر نے اٹارنی جنرل کے نو دسمبر کے نوٹیفکیشن کوچیلنج کیا ، درخواست گزار انتخابات کے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق عدالت کومطمئن نہ کرسکیں اور وہ امیدوار بھی نہیں ہیں۔

عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواست نہیں سنی جا سکتی۔

Justice Athar Minallah

Chief Justice

Islamabad HighCourt

Election