Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیم آف تھرونز ویڈیو گیم کے بانی زہر خورانی سے ہلاک

اسٹریٹیجی ویڈیو گیم "گیم آف تھرونز: ونٹر از کمنگ" کے بانی چینی ...
شائع 29 دسمبر 2020 09:21am

اسٹریٹیجی ویڈیو گیم "گیم آف تھرونز: ونٹر از کمنگ" کے بانی چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 39 سالہ چینی ٹائیکون "لِن چی" کی کرسمس کے روز ڈرامائی طور پر موت ہوئی جو زہر کھانے سے انتقال کرگئے۔

لِن چی گیمز ڈویلپر کمپنی "یوزو" کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے، جب کہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی گیم ان کی شہرت کی وجہ تھی۔

پولیس نے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ژو سے ہوئی ہے۔

Christmas

Shanghai