Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا...
شائع 28 دسمبر 2020 11:14pm
کاروبار

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن
وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن

نوٹیفیکیشن کے مطابق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 10 ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

minister energy

Omar Ayub Khan

electricity