Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی، کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی گیس سپلائی...
شائع 28 دسمبر 2020 10:27pm

کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی گیس سپلائی معاہدے پر دستخط نہیں کررہی، موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی گیس سپلائی سے متعلق خط لکھا تو دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ گیس سیل اگریمینٹ کرنے سے گریزاں نہیں، کم گیس کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کرتے رہے ہیں۔

ترجمان کے ایس ایس جی سی کے مطابق اس وقت کے الیکٹرک پر 120 ارب روپے سے زاٸد واجب الادا ہیں، کمپنی چاہتی ہے کہ گیس سیلز ایگریمنٹ سے پہلے واجبات کا تعین کیا جائے۔

کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو خط لکھ دیا، کہا گیس فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں، ساتھ ہی گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک بہتر بنایا جائے تاکہ موسم گرما کے دوران شہری بجلی کی بندش سے محفوظ رہ سکیں۔

ادھر ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ہر موسم میں معاہدے سے زیادہ گیس فراہم کرتے رہے ہیں، اس وقت کے الیکٹرک پر 120 ارب روپے سے زاٸد واجبات ہیں۔ وفاقی کابینہ برائے توانائی کی ہدایات کے تحت کے الیکٹرک کے ساتھ تمام حل طلب معاملات پر مزاکرات ہو رہے ہیں۔

karachi

K Electric

load shedding

SSGC